کریک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے

Spread the love

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تھائی آرمی کی کارروائی میں مجموعی طور پر سینکڑوں افراد کو آزاد کرایا گیا، جن میں 38 پاکستانی بھی شامل ہیں، ان پاکستانیوں کو تھائی آرمی نے میانمار کی سرحد عبور کرتے ہوئے ریسکیو کیا اور بعد ازاں انہیں بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار پاکستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ تھائی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ میانمار میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤسز میں موجود ہیں، جو وہاں کے آن لائن فراڈ سینٹرز سے فرار ہو کر پہنچے تھے۔ حکام نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد سے تفتیش کے بعد انہیں وہاں لانے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔