ترکیہ نے اپنے جدید جنگی ڈرونز کی اسمبلی فیسلٹی پاکستان میں قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق اکتوبر کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کافی آگے بڑھ چکے ہیں۔ منصوبے کے تحت ترکیہ اپنے اسٹیلتھ اور طویل پرواز کے قابل ڈرونز پاکستان میں اسمبل کرے گا، جس سے پاکستان کو اعلیٰ دفاعی ٹیکنالوجی تک رسائی ملے گی جبکہ ترکیہ کی عالمی ہتھیاروں کی منڈی میں پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ دفاع اور پاکستانی حکام نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دفاعی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ترکیہ کی صنعت رواں سال 7.5 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے
