جارحانہ کھیل اور ناقابلِ یقین کم بیک کے ساتھ میدان میں ایسا رنگ جمایا کہ تماشائی جھوم اٹھے!
ڈسٹرکٹ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 اقراءپبلک سکول ایڈ کولج ثمرباغ کا دھماکہ دار فتح! ٹرافی پر قبضہ، دبنگ پرفارمنس!🏏🏆
ڈسٹرکٹ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں اقراء اسکول اینڈ کالج ثمرباغ نے کھلاڑیوں کی برق رفتار کارکردگی، جارحانہ کھیل اور ناقابلِ یقین کم بیک کے ساتھ میدان میں ایسا رنگ جمایا کہ تماشائی جھوم اٹھے!
انٹر زونل فائنل میں ثمرباغ زون کی نمائندگی کرتے ہوئے اقراء کے شاہینوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میاں بانڈہ کو سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مقابلے کے بعد دھول چٹا کر ضلع لوئر دیر کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کرلیا!🏆

پہلی اننگز: میاں بانڈہ کا 159 رنز کا ہدف
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میاں بانڈہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اوورز میں 159 رنز اسکور کیے۔
اقراء کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا:
سعید اللہ نے 3 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
رحمت مالک نے 3 اوورز میں 18 رنز کے عوض 1 وکٹ لی۔
رضوان نے 2 اوورز میں صرف 26 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں لے کر بہترین باؤلرز میں نمایاں رہے۔
اقراء کی اننگز: شاہینوں کی دھواں دار بیٹنگ
میں اقراء اسکول اینڈ کالج ثمرباغ کے بیٹرز نے زبردست پاور ہٹنگ کرتے ہوئے میچ کا پُلڑا پلٹ دیا۔
امیس خان نے صرف 25 گیندوں پر طوفانی 83 رنز بنائے۔
عبدالسلام نے 5 گیندوں پر 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
حماد نے 10 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔
اقراء کے شاہینوں نے مقررہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چوکے کے ساتھ مکمل کرکے ڈسٹرکٹ لیول فائنل اپنے نام کیا اور ڈویژنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ثمرباغ زون کی تاریخی کامیابی🏆
اقراء پبلک اسکول اینڈ کالج ثمرباغ کی اس جیت نے ضلع لوئر دیر کی کرکٹ تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کردی۔ یہ کامیابی صرف ایک ٹرافی نہیں بلکہ محنت، نظم و ضبط اور ادارے کی بہترین تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پورے ثمرباغ زون، اقراء اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر مشیرالحق ، اساتذہ، مینجمنٹ اور بلخصوص سر محمد اسماعیل صاحب اور پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
