کابل: افغانستان کے معروف شاعر، مفکر اور ادیب مطیع اللہ تراب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

Spread the love

افغانستان: پشتو زبان کے مشہور ومعروف شاعر مطیع اللہ تراب انتقال کر گئے
ان کی رحلت نہ صرف افغان قوم بلکہ پوری پشتون تہذیب و ادب کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

کابل: افغانستان کے معروف شاعر، مفکر اور ادیب مطیع اللہ تراب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مطیع اللہ تراب ان شخصیات میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے اپنی شاعری سے پشتو زبان کو نئی روح دی۔ ان کے الفاظ دلوں کو جھنجھوڑتے، شعور جگاتے اور قوم پرستی کا پرچم بلند رکھتے تھے۔ وہ علم، فہم اور غیرتِ ملی کے ایسے چراغ تھے جن کی روشنی اب بھی لاکھوں دلوں کو منور کر رہی ہے۔

ان کی وفات پر ادب دوست حلقے، پشتون عوام اور افغانستان بھر میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے، ان کے اہلِ خانہ اور پوری ملتِ افغان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔