وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا یوم عاشورہ 1447ھ کے موقع پر پیغام

Spread the love

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا یوم عاشورہ 1447ھ کے موقع پر پیغام

“حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ دین اسلام کی اصل روح انسانی وقار، عدل، رحم، اصول پرستی اور حریت میں پنہاں ہے۔ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی پوری امت مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس مقدس پیغام کو وحدت کا ذریعہ بنائیں۔ آج یوم عاشورہ پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں میں حق و صداقت کو اپنا شعار بنائیں گے۔ میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو امن، اتحاد اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔”