ریسکیو1122 آندہی و طوفان اپڈیٹس
ریسکیو1122 پشاور کو آندھی اور طوفان کے باعث اب تک افغان کالونی، اسد انور کالونی، رانو گھڑی میں چھت و دیوار گرنے اور سول کوارٹر، بیگم شہاب الدین گرلز سکول تحصیل کے قریب درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، اب تک 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ گرے ہوئے درخت کو ہٹانے کے لیے ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیمیں مصروف ہیں، ضلع چارسدہ میں چھت گرنے سے 10 سالہ بچہ زخمی ہے جبکہ نوشہرہ میں بھی 2 مقامات پر دیوار گرنے کی اطلاعات پر امدادی کاروائیوں کے لیے ریسکیو1122 ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں،
کسی بھی ایمرجنسی کے لیے ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کرکے خدمات سے استفادہ حاصل کریں۔ بلال احمد فیضی ترجمان ریسکیو1122
