یہ وقت اپنی عظیم افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا!
السلام علیکم!
یہ وقت عام دنوں جیسا نہیں۔ یہ وقت ہے جذبے جگانے کا، حوصلے بلند کرنے کا، اور اپنی عظیم افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا!
خدارا! غیر مصدقہ خبریں، خاص طور پر دشمن کے میڈیا سے حاصل کردہ جھوٹی اور پراپیگنڈا پر مبنی اطلاعات شیئر نہ کریں۔ یہ وقت ہے کہ ہم ایک قوم بن کر سوچیں، بولیں اور عمل کریں۔

ہماری افواج چوکنا ہیں، ہوشیار ہیں، اور ہر حرکت پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ اگر آپ کو کچھ دکھائی دے رہا ہے، تو یقین رکھیں وہ سب کچھ اس سے پہلے جان چکے ہیں۔ کب، کہاں اور کیسے دشمن کو جواب دینا ہے، یہ فیصلہ وہی کریں گے — اور ان شاء اللہ ایسا جواب دیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی!
یہ وقت شک اور مایوسی کا نہیں، بلکہ یقین اور ایمان کا وقت ہے۔ اگر آپ کو اپنی افواج پر اعتماد نہیں تو پھر بتائیے، دفاع کون کرے گا؟ کیا دشمن کو کھلا راستہ دے دیا جائے؟ نہیں! ہرگز نہیں!

یاد رکھیں! یہ صرف ایک جنگ نہیں، یہ پاکستان کے وجود کے بقا کی جنگ ہے۔ اس میں سیاست نہیں، صرف وطن کی محبت بولنی چاہیے۔ افواج پاکستان ہی وہ قوت ہے جو ہمارے کل کی حفاظت کر رہی ہے۔ اگر وہ نہ ہوں تو نہ سرحد باقی رہے گی، نہ شہر۔
اٹھو! اپنے دل میں ایمان، لبوں پر دعا اور سینے میں جذبہ لے کر کھڑے ہو جاؤ۔ سوشل میڈیا پر مثبت پیغامات پھیلاؤ، قوم کا حوصلہ بلند کرو، اور اپنی افواج کو یہ احساس دو کہ وہ تنہا نہیں ہیں — ہم سب ان کے ساتھ ہیں!

افواجِ پاکستان پائندہ باد!