عالمی یومِ صحافت پر صحافی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
صحافت صرف پیشہ نہیں، ایک مقدس فریضہ ہے جو حق گوئی، دیانت، جرأت اور عوامی شعور کے فروغ کا ذریعہ بنتا ہے۔ صحافت کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دار میڈیا ہی ایک مہذب اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ، یونیورسٹی کیمپس پشاور کی جانب سے میں تمام صحافی برادری کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جو سچ کی تلاش میں مشکلات، دباؤ اور خطرات کے باوجود اپنے فرائض کو نبھا رہے ہیں۔
ہم اُن تمام صحافیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حق و سچ کی راہ میں اپنی جانیں قربان کیں، اور اُنہیں بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو آج بھی قلم کو امانت سمجھ کر میدانِ حق و صداقت میں سرگرم ہیں۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ
یونیورسٹی کیمپس، پشاور