آج کا دن مجھے یہ یقین دلا گیا کہ امت کا درد بانٹنے والے آج بھی موجود ہیں

Spread the love

غ زہ کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے 40 ٹن امدادی سامان کی روانگی کا منظر

آج کراچی ایئرپورٹ پر الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے غ زہ کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے 40 ٹن امدادی سامان کی روانگی کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی برادر منعم ظفر کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ کارِ خیر اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنا دل کی دنیا میں ایک ناقابلِ بیان سکون اور اطمینان لے آیا۔


ڈی ایچ ایل DHL کے بوئنگ 767 چارٹرڈ جہاز کو روانہ ہوتے دیکھ کر دل بھر آیا۔ یہ محض ایک جہاز نہیں تھا، بلکہ امت کے دکھوں کا مداوا، ایک پیغامِ محبت اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ تھا۔ یہ امدادی سامان اردن کے راستے متبادل راستوں سے غ زہ پہنچے گا، جہاں آج بھی بچے، بزرگ اور خواتین زندگی کی بنیادی ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی مستقل محنت، ان کا درد اور غزہ کے مظلوموں کے لیے بے لوث خدمت بلاشبہ لائقِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں میں مزید برکت عطا فرمائے اور غزہ کے زخمی جسم پر جلد از جلد شفا کی چادر تان دے۔
آج کا دن مجھے یہ یقین دلا گیا کہ امت کا درد بانٹنے والے آج بھی موجود ہیں، اور امید کے چراغ اب بھی جل رہے ہیں۔

ویل ڈن الخدمت فاؤنڈیشن