تازہ ترین آپ ڈیٹس
تورغر کوٹلی نصرت خیل، تورغر میں دریائے سندھ کے اوپر چلنے والی چیئر لفٹ میں اچانک فنی خرابی کے باعث سات افراد پھنس گئے۔
مقامی ایم پی اے لائق محمد خان نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے، بشمول شانگلہ کے ٹیمیں، امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچے ہیں۔
