آج میرے دل میں درد ہے…💔
درد فلسطین کے ان بچوں کا
جن کی زندگی کھیلنے کی تھی
لیکن اب وہ شہید ہو چکے ہیں۔
جن کی مائیں اب صرف قبریں سہلاتی ہیں…
جن کے باپ صرف تصویریں اٹھا کر روتے ہیں…”
“میں اسرائیل کے ظلم کی شدید مذمت کرتا ہوں!
لیکن صرف اسرائیل ہی نہیں…
میں اُن اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بھی مذمت کرتا ہوں
جو خاموش بیٹھے ہیں،
جو تعلقات بنا رہے ہیں،
جو ظالم کو بھائی کہہ رہے ہیں
اور مظلوم کو تنہا چھوڑ رہے ہیں
“اے مسلم حکمرانو! کیا تمہارے ضمیر سو چکے ہیں؟
کیا قبلہ اول تمہیں یاد نہیں؟
کیا امریکی ڈالروں نے تمہاری غیرت خرید لی ہے؟
بیت المقدس جل رہا ہے اور تم عالمی طاقتوں کے ہاتھ چوم رہے ہو”
“اے مسلم حکمرانو فلسطین کا بچہ آج تم سے سوال کر رہا ہے
‘ہماری چیخیں تمہیں کیوں سنائی نہیں دیتیں؟
تمہاری غیرت کب جاگے گی؟’
“یاد رکھو اے مسلم حکمرانو!…
تاریخ خاموش نہیں رہتی…
یہ خون تمہارے دامن پر لکھا جائے گا!
اے مسلم حکمرانو! یہ ویڈیو صرف ایک پیغام نہیں، یہ ایک سوال ہے…
“کیا تھمیں فلسطینی بچوں کی چیخیں سنائی نہیں دیتیں؟”
