فیسوں کی عدم ادائیگی پر طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے سے روکا جا رہا ہے

Spread the love

اسلامیہ کالج انتظامیہ طلبہ کو ہراساں کرنا بند کرے-
آفتاب آفرید

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور:

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں آفتاب آفریدی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے اسلامیہ کالج پشاور میں امتحانات جاری ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ ان ہی دنوں میں ایسے نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے جن میں فیسوں کی عدم ادائیگی پر طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے سے روکا جا رہا ہے۔
ایک طرف خیبر پختونخوا جیسے تعلیمی طور پر پسماندہ صوبے میں تعلیم کو سرمایہ دارانہ طرز پر بیچا جا رہا ہے، تو دوسری طرف غریب اور دور دراز سے آنے والے طلبہ و طالبات کے لیے اسلامیہ کالج کی یہ پالیسی تعلیم دشمنی اور طلبہ کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔
انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے ظالمانہ اور جابرانہ فیصلوں سے باز آئے اور تعلیمی ماحول کو سازگار بنائے، نہ کہ طلبہ کو نفسیاتی دباؤ میں ڈال کر ان کے مستقبل سے کھیلے۔ اسلامی جمعیت طلبہ اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ اگر فوری طور پر یہ پالیسی واپس نہ لی گئی تو جمعیت ایک مؤثر اور بھرپور تحریک کا آغاز کرے گی۔

سعد الحسن||ترجمان||اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور