اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کی تنظیم نو مکمل
جامعہ پشاور کے ایم ایس کے طالب علم تقویم الحق ناظم یونیورسٹی کیمپس پشاور منتخب۔
پشاور (یونیورسٹی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کا اجتماع ارکان برائے انتخاب ناظم ہاسٹل ڈی بلاک میں ناظم صوبہ خیبر پختونخوا اسفندیار عزت کی سربراہی میں ہوا۔ اراکین کیمپس نے کثرت رائے سے جامعہ پشاور کے ایم ایس کے طالب علم تقویم الحق کو سیشن2025-26 کے لئے ناظم کیمپس منتخب کیا۔مقامی مجلس شوری سے مشاورت کے بعد ناظم کیمپس نے پشاور یونیورسٹی کے طالب علم آفتاب عالم کو معتمد کیمپس (جنرل سیکرٹری) جبکہ عادل احمد کو یونیورسٹی کیمپس کا اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مقرر کیا۔اس کے علاوہ ناظم کیمپس نے شوری سے مشاورت کے بعد ارشد خان ،سید ضحّاک جان ،افتاب آفریدی، محمد انس ،سید سلمان کو بالترتیب ناظم جامعہ پشاور،جامعہ زرعیہ،اسلامیہ کالج یونیورسٹی،انجئنئرنگ یونیورسٹی،خیبر میڈیکل کالج پشاور مقرر کیا ہے۔

(وقاص احمد ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور)
اس کے علاوہ دیدار احمد کو شعبہ تنظیم و تربیت، سعود خان ساحل کو انچارج سوشل میڈیا ٹیم ، کاشف الرحمٰن کو بیت المال کا انچارج جبکہ وقاص احمد کو ترجمان یونیورسٹی کیمپس پشاور مقرر کیا گیا ہے۔
