پاکستان رکنے والا نہیں، بلکہ دنیا کو لیڈ کرنے والا ہے

Spread the love

امن کا علمدار: فخرِ ایشیا پاکستان
عالمی سیاست کا نیا مرکز، میرا پاکستان 🇵🇰

پاکستان رکنے والا نہیں، بلکہ دنیا کو لیڈ کرنے والا ہے
دنیا دیکھ رہی ہے جب بڑی طاقتیں ٹکراؤ کی باتیں کر رہی ہیں، تب میرا پاکستان امن کی شمع روشن کر رہا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر کے پاکستان نے ثابت کر دیا کہ ہم صرف ایک ملک نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ اور عالمی امن کے لیڈر ہیں۔ جب بڑی طاقتیں جنگ کے دہانے پر کھڑی تھیں، تب پاکستان نے ‘امن کے مسیحا’ کا روپ دھار کر ثابت کر دیا کہ خطے کا اصل لیڈر کون ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان نے جو جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے، یہ محض مذاکرات نہیں بلکہ نئے اور خوددار پاکستان کی گونج ہے۔حکومت پاکستان کا یہ اقدام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔حکومت پاکستان اور اداروں کا یہ جرات مندانہ قدم بتاتا ہے کہ اب پاکستان کسی کے پیچھے نہیں چلے گا، بلکہ دنیا کو راستہ دکھائے گا۔ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں ترقی، خوشحالی اور ایک عظیم مستقبل کی طرف لے جائے گا۔
آئیے! اس نیک مقصد کے لیے اپنی قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ہمارا پرچم پوری دنیا میں بلند ہو۔
پاکستانیو! اٹھو اور اپنی قیادت کے اس عظیم مخلصانہ جذبے کو سرا ہو، کیونکہ اب پاکستان رکنے والا نہیں، بلکہ دنیا کو لیڈ کرنے والا ہے۔
اگر آپ بھی پاکستان کی اس کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں، تو اپنی محبت کا اظہار ‘پاکستان زندہ باد’ لکھ کر کریں اور اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں❤️🇵🇰

یاسر احمد (صحافی)