پٹرول 137.23 روپے فی لیٹر مہنگا! نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر

Spread the love

رات گئےعوام پربڑا پٹرول بم گرادیا گیا, پٹرول 137.23 روپے فی لیٹر مہنگا! نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
پرویز ملک نے بتایا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس جنگ نےپورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صدر مملکت، وزرائے اعلی اور اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لینے جا رہی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے۔