ایران کے نئے رہنما کے انتخاب میں میری شمولیت ضروری ہے، خامنہ ای کا بیٹا قبول نہیں

Spread the love

ایران کے نئے رہنما کے انتخاب میں میری شمولیت ضروری ہے، خامنہ ای کا بیٹا قبول نہیں۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ملک کے اگلے رہنما کے انتخاب میں انہیں ذاتی طور پر شامل ہونا چاہیے۔

ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران امریکہ کی شمولیت کے بغیر نیا رہنما منتخب کرنے کی کوشش کرے تو وہ اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ممکنہ طور پر اگلا رہنما سمجھا جا رہا ہے، لیکن وہ اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے مجتبیٰ خامنہ ای کو کمزور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں ایسا رہنما چاہتا ہے جو ملک میں امن اور ہم آہنگی لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس تقرری میں شامل ہونا ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے وینزویلا میں ہوا تھا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر نیا ایرانی رہنما سابقہ قیادت کی پالیسیوں کو جاری رکھے، تو پانچ سال کے اندر امریکا کے ساتھ دوبارہ تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔