علمِ دین کی عظیم تقریب

Spread the love

علمِ دین کی عظیم تقریب
آپ کی شرکت ہمارے لیے اعزاز ہوگی کل بروز بدھ صبح ساڑھے آٹھ بجے📍(مرحوم شیخ القران حضرت مولانا نقیب احمد صاحب) مدرسہ الجامعۃ العربیۃ الاسلامیۃ لعلوم القرآن ثمرباغ لوئر دیر📍 میں ایک بابرکت اور یادگار تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جس میں✨ حفظ القران ✨ ختم البخاری✨ ختم الناظرہ✨ ختم التجوید جیسے عظیم دینی مراحل کی تکمیل کی جائے گی۔ یہ وہ خوش نصیب لمحات ہیں جہاں قرآن و حدیث کے چراغ روشن ہوتے ہیں، جہاں علم کے مسافر منزل تک پہنچتے ہیں، اور جہاں امت کے مستقبل کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔اس روح پرور پروگرام میں خصوصی مہمانانِ گرامی کی شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے


سراج الحق صاحب سابق امیر جماعتِ اسلامی پاکستان، اعزازالملک افکاری صاحب، مولانا اسد اللہ صاحب، یہ تقریب صرف ایک مدرسے کی نہیں، بلکہ پورے معاشرے کی ہے۔ میں خصوصی طور پر، سرکاری، سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس بابرکت محفل میں شریک ہوں، کیونکہ قوموں کی اصلاح کا سفر مدرسوں ہی سے شروع ہوتا ہے۔ جو حضرات کسی مجبوری کے باعث پروگرام میں شرکت نہیں کر سکتے، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ
🎥یہ مکمل پروگرام میرے فیس بک پیج “یاسر احمد جرنلسٹ” سے لائیو نشر کیا جائے گا، تاکہ ہر شخص اس نورانی اجتماع کا حصہ بن سکے۔

://www.facebook.com/share/1BuYLApiUL/?mibextid=wwXIfr


آئیے!
ہم سب مل کر علمِ دین کی حوصلہ افزائی کریں، قرآن و سنت سے وابستگی کا پیغام عام کریں، اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن سمت دیں- آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ سعادت ہوگی
📺 لائیو دیکھنے کے لیے فیس بک پیج: یاسر احمد جرنلسٹ
اللہ تعالیٰ اس محفل کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲