استنبول ایئر پورٹ پر عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا
اسرائیل کی جانب سے رہا کئے گئے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 ارکان ترکیہ پہنچ گئے، استنبول ایئر پورٹ پر عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کے رہا ہونیوالے ارکان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ کو شدید اذیت دی، اسے زمین پر گھسیٹا، مارا پیٹا اور اسرائیلی پرچم کو چومنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج نے دیگر ارکان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، صمود فلوٹیلا کے 300 سے زائد رضاکار اب بھی اسرائیل کی قید میں ہیں، اسرائیلی جیل میں کئی ارکان نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے۔
