میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ ، بنکاک میں عمارتیں زمین بوس

Spread the love

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ

بنکاک میں عمارتیں زمین بوس

درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

میانمار میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کئے گئے۔

میانمار کے وسطی حصے میں مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا