مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی طبیعت خراب

Spread the love

دیر لوئر کے علاقے میدان کوٹکے میں جامعہ محمدیہ مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو لعل قلعہ ہسپتال منتقل کیا، جبکہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر پانچ افراد کو تیمرگرہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔