امریکہ نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرسمیت منجمد فنڈزسے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیئے

Spread the love

امریکہ نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالر سمیت منجمد فنڈز سے 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیئے

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے پاکستان سے متعلق پروگراموں کے لئے 397 ملین ڈالر سمیت 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 5.3 ارب ڈالر کی منجمد شدہ غیر ملکی امداد میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اور انسداد منشیات پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لئے محدود فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔
امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگراموں کے لئے 397 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔ یہ فنڈز خاص طور پر ایف-16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لئے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ ریڈ کراس کے لئے علیحدہ 56 ملین ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا، تاہم اب یہ فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں۔