5 فروری 2025 یوم یکجہتی کشمیر

Spread the love


5 فروری 2025 یوم یکجہتی کشمیر

5 فروری 2025
|| یوم یکجہتی کشمیر || پشاور مرکزی ریلی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تا گورنر ہاؤس ریلی کا انعقاد، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ریلی کی قیادت کی

ریلی میں صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوھدری، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان، سرکاری و سول سوسائٹی اراکین، تاجر برادری اور طلبہ نے شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و جبر کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے۔