ملک بھرمیں آج رات شبِ معراج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

Spread the love

ملک بھر میں آج رات شبِ معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

اس موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات، نوافل اور محافلِ ذکر کا اہتمام کیا جائے گا۔

شبِ معراج کے حوالے سے علمائے کرام خصوصی خطابات کریں گے، جن میں واقعۂ معراج اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں کل بروز ہفتہ 17 جنوری کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔